بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ شُرْبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پینے کا طریق کار دو سانس میں پانی پینا جائز ہے
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی (کچھ) پیتے، تو دو دفعہ سانس لیتے۔
تخریج الحدیث: «سنده ضعيف» :
(سنن ترمذی: 1886، وقال: حسن غریب۔۔۔)، سنن ابن ماجہ (3417) اس روایت کا راوی رشدین بن کریب ضعیف ہے۔ دیکھئے: [تقريب التهذيب: 1943] جمہور محدثین نے اس پر جرح کی ہے، لہٰذا امام ترمذی رحمہ اللہ کا اس کی اس منفرد روایت کو حسن غریب قرار دینا صحیح نہیں ہے۔ |