دیت، قصاص اور حد کے مسائل दयत, क़सास और सज़ाएं چور کا ہاتھ کاٹنے کا بیان “ चोर का हाथ काटने के बारे में ”
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس چور کا (دایاں) ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا جس نے تین درہم کی قیمت والی ڈھال چرائی تھی۔ امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: مجن چمڑے یا لوہے کی ڈھال کو کہتے ہیں۔
تخریج الحدیث: «246- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 831/2 ح 1616، ك 41 ب 7 ح 21) التمهيد 375/14، الاستذكار:1544، و أخرجه البخاري (6795) ومسلم (1686/6) من حديث مالك به.»
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: نہ تو لمبا وقت گزرا ہے اور نہ میں بھولی ہوں: چوتھائی دینار یا اس سے زیادہ (کی چوری) میں ہاتھ کاٹا جاتا ہے۔
تخریج الحدیث: «499- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 832/2 ح 1619، ك 41 ب 7 ح 24) التمهيد 380/23، الاستذكار: 1547، و أخرجه النسائي (79/8 ح 4931) من حديث مالك به وله حكم المرفوع وللحديث شواهد عند البخاري (6791) ومسلم (1684) وغيرهما.»
|