دیت، قصاص اور حد کے مسائل दयत, क़सास और सज़ाएं اگر غیر شادی شدہ لونڈی زنا کرے تو اس کی سزا “ कुंआरी लौंडी अगर ज़िना करे तो उस की सज़ा ”
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہما) روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس لونڈی کے بارے میں پوچھا: گیا جو زنا کرے اور وہ محصنہ (شادی شدہ) نہ ہو تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب وہ زنا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ، پھر اگر وہ زنا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ، پھر اگر زنا کرے تواسے کوڑے لگاؤ، پھر اسے بیچ دو اگرچہ (اس کی قیمت) «ضيفر» (ایک رسی) ہی ہو۔“ زہری نے کہا: مجھے معلوم نہیں ہے کہ آپ نے یہ بات تیسری دفعہ فرمائی یا چوتھی دفعہ؟ اور «ضيفر» رسی کو کہتے ہیں۔
تخریج الحدیث: «55- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 826/2، ح 1606، ك 41، ب 3، ح 14) التمهيد 94/9، الاستذكار: 1534، و أخرجه البخاري (2154، 2153) من حديث مالك به ورواه مسلم (1704/33) من حديث الزهري به.»
|