طب و عیادت کے مسائل इलाज और रोगी की देखभाल مومن کی بیماری اس کی خطاؤں کا کفارہ ہے “ मोमिन का रोग उस के पापों का कफ़्फ़ारह है ”
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کو جو بھی مصیبت پہنچتی ہے چاہے ایک کانٹا ہی ہو وہ تو اس کی خطاؤں کا قصاص یا کفارہ بن جاتی ہے۔“ یزید (بن خصیفہ) نے کہا کہ معلوم نہیں کہ عروہ (بن الزبیر) نے کیا الفاظ کہے تھے: قصاص یا کفارہ؟
تخریج الحدیث: «520- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 941/2 ح 1815، ك 50 ب 3 ح 6) التمهيد 25/23، الاستذكار: 175، و أخرجه مسلم (2572/50) من حديث مالك به.»
|