طب و عیادت کے مسائل इलाज और रोगी की देखभाल نظر سے بچاؤ کے لئے دھاگے منگے لٹکانا منع ہے “ बुरी नज़र से बचने के लिए ताअवीज़ और गंडे लटकाना या पहनना मना है ”
سیدنا ابوبشیر الانصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کسی سفر میں تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک پیغامبر (اعلان کرنے والا) بھیجا۔ عبداللہ بن ابی بکر (رحمہ اللہ، راوی حدیث) فرماتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ لوگ اپنی خوابگاہوں میں تھے کہ اس نے اعلان کیا: خبردار! کسی اونٹ کی گردن پر تانت کا پٹا یا کوئی اور پٹا کاٹے بغیر نہ چھوڑنا۔، امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: میرا خیال ہے کہ انہوں نے نظر سے (بچاؤ) کے لیے یہ پٹے (گنڈے) ڈال رکھے تھے۔
تخریج الحدیث: «307- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 937/2 ح 1809، ك 49 ب 13 ح 39) التمهيد 159/17، الاستذكار: 1744، و أخرجه البخاري (3005) و مسلم (894) من حديث مالك به.»
|