نکاح کے مسائل निकाह करना حاملہ عورت سے جماع “ गर्भवती औरत के साथ संभोग ”
سیدہ جدامہ بنت وہب الاسدیہ رضی اللہ عنہماسے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: میں نے ارادہ کیا تھا کہ غیلہ (حاملہ یا مرضعہ بیوی سے جماع) سے منع کر دوں لیکن مجھے یاد آیا کہ رومی اور فارسی لوگ ایسا کرتے ہیں تو ان کی اولاد کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔
تخریج الحدیث: «90- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 607/2، 608 ح 1329، ك 30 ب 3 ح 16) التمهيد 90/13 وقال: ”وهذا حديث صحيح ثابت“، الاستذكار: 1249، و أخرجه مسلم (1442) من حديث مالك به.»
|