نکاح کے مسائل निकाह करना بیوہ یا مطلقہ دوسرے نکاح کے لئے بااختیار ہے “ विधवा और तलाक़ पा चुकी औरत को दुसरे निकाह का अधिकार है ”
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو عورت کنواری نہ ہو تو وہ اپنے ولی کی نسبت زیادہ بااختیار ہے اور کنواری لڑکی سے (شادی کی) اجازت مانگی جاتی ہے اور اس کا خاموش رہنا ہی اس کی اجازت ہے۔“
تخریج الحدیث: «381- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 524/2 , 525، ح 1137، ك 28 ب 2 ح 4) التمهيد 73/19، الاستذكار: 1061، و أخرجه مسلم (1421) من حديث مالك به.»
|