نکاح کے مسائل निकाह करना عزل کا حکم “ अज़ल ! यानि बच्चे के जन्म से बचने के बारे में ”
ابن محیریز (تابعی) سے روایت ہے کہ میں مسجد میں داخل ہوا تو سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کو دیکھا پھر میں ان پاس بیٹھ گیا اور عزل کے بارے میں پوچھا: تو سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم غزوہ بنی المصطق میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (جہاد کے لئے) نکلے تو وہاں عرب (کے کافروں) کی عورتیں ہماری لونڈیاں بنیں، ہمیں عورتوں کی خواہش ہوئی اور عورتوں کے بغیر رہنا ہمیں سخت گراں گزرا اور ہم (ان عورتوں کو بیچ کر) فدیہ بھی چاہتے تھے، پس ہم نے عزل کرنے کا ارادہ کیا اور کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان موجود ہیں، کیا ہم ان سے پوچھنے سے پہلے عزل کر سکتے ہیں؟ پھر ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم پر عزل نہ کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں، قیامت تک جس روح نے پیدا ہونا ہے وہ پیدا ہو کر رہے گی۔“
تخریج الحدیث: «161- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 594/2 ح 1300، ك 29 ب 34 ح 95) التمهيد 130/3، 131، الاستذكار:1218، و أخرجه البخاري (2542) ومسلم (1438/125) من حديث ربيعه بن أبى عبدالرحمن به.»
|