طریقہ نماز کا بیان नमाज़ पढ़ने का तरीक़ा نماز میں آمین کہنے کی فضیلت (اور آمین بالجہر) “ नमाज़ में ऊंची आवाज़ से आमीन कहने की फ़ज़ीलत ( अच्छाई ) ”
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب امام آمین کہے تو تم بھی آمین کہو کیونکہ جس کی آمین فرشتوں کی آمین سے مل گئی تو اس کے سابقہ گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔“ ابن شہاب (الزہری رحمہ اللہ) نے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آمین کہتے تھے۔
تخریج الحدیث: «18- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 87/1 ح 191، ك 3 ب 11 ح 44/2) التمهيد 8/7، الاستذكار: 167، و أخرجه البخاري (780) ومسلم (410) من حديث مالك به.»
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص آمین کہتا ہے تو فرشتے آسمان پر آمین کہتے ہیں، پھر اگر دونوں کی آمین ایک دوسرے سے مل جائے تو اس شخص کے سابقہ گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔“
تخریج الحدیث: «327- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 88/1 ح 193، ك 3 ب 11 ح 46) التمهيد 348/18، الاستذكار: 169، و أخرجه البخاري (781) من حديث مالك به.»
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب امام «غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ» کہے تو تم آمین کہو کیونکہ جس کا قول فرشتوں کے قول سے مل جائے تو اس کے سابقہ گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔“
تخریج الحدیث: «429- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 87/1 ح 192، ك 3 ب 11 ح 45) التمهيد 15/22، الاستذكار: 168، و أخرجه البخاري (782) من حديث مالك به.»
|