طریقہ نماز کا بیان नमाज़ पढ़ने का तरीक़ा قبلے کا بیان “ क़िब्ले के बारे में ”
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ لوگ قبا میں صبح کی نماز پڑھ رہے تھے کہ ایک آدمی نے آ کر کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر آج رات قرآن نازل ہوا ہے اور حکم دیا گیا ہے کہ (نماز میں) کعبہ کی طرف رخ کرو۔ وہ لوگ شام (قبلہ اولیٰ) کی طرف نماز پڑھ رہے تھے، تو انہوں نے نماز میں ہی کعبہ کی طرف رخ پھیر لئے۔
تخریج الحدیث: «277- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 195/1 ح 460، ك 14 ب 4 ح 6) التمهيد 45/17، الاستذكار: 429، و أخرجه البخاري (403) و مسلم (526) من حديث مالك به.»
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں اپنی سواری پر، جس طرف بھی اس کا رخ ہوتا تھا (نفل) نماز پڑھتے تھے۔ عبداللہ بن دینار رحمہ اللہ نے کہا: عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بھی اسی طرح کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «278- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 151/1 ح 353، ك 9 ب 7 ح 26) التمهيد 71/17، الاستذكار: 323، و أخرجه مسلم (700/37) من حديث مالك، والبخاري (1096) من حديث عبداللٰه بن دينار به.»
|