نماز کے مسائل नमाज़ के बारे में فرض نماز کے لئے اذان کہنا “ फ़र्ज़ नमाज़ के लिए अज़ान देना ”
سیدنا محجن رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک مجلس میں (بیٹھے ہوئے) تھے، پھر نماز کے لئے اذان دی گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھ کھڑے ہوئے اور نماز پڑھائی، پھر واپس آئے تو سیدنا محجن رضی اللہ عنہ اپنی مجلس میں (ہی) موجود تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا: ”تم نے لوگوں کے ساتھ نماز کیوں نہیں پڑھی؟ کیا تم مسلمان آدمی نہیں ہو؟“ محجن نے کہا: جی ہاں، یا رسول اللہ! میں مسلمان ہوں، لیکن میں نے (یہ) نماز گھر میں پڑھ لی تھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا: ”اگر تم نماز پڑھ چکے ہو اور (مسجد) آؤ تو لوگوں کے ساتھ (دوبارہ بھی) نماز پڑھو۔“
تخریج الحدیث: «184- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 1328/1 ح 294، ك 8 ب 3 ح 8) التمهيد 222/4، الاستذكار:264، و أخرجه النسائي (112/2 ح 858) من حديث مالك به وصححه ابن حبان (الاحسان: 2405/2398) والحاكم (244/1) وحسنه البغوي فى شرح السنة (130/3 ح 856).»
|