نماز کے مسائل नमाज़ के बारे में اذان سننے سے شیطان بھاگ جاتا ہے “ अज़ान सुनते ही शैतान भाग जाता है ”
اور اسی سند کے ساتھ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب نماز کے لیے اذان دی جاتی ہے تو شیطان پاد مارتا ہوا بھاگتا ہے تاکہ اذان نہ سن سکے، پھر جب اذان مکمل ہو جاتی ہے تو (دوبارہ) آ جاتا ہے۔ اسی طرح جب نماز کے لئے اقامت کہی جاتی ہے تو پیٹھ پھیر کر بھاگتا ہے، پھر جب اقامت مکمل ہو جاتی ہے تو واپس آ جاتا ہے حتیٰ کہ انسان اور اس کے دل کے درمیان وسوسے ڈالتا ہے۔ کہتا ہے کہ فلاں فلاں بات یاد کرو، جو اسے پہلے یاد نہیں ہوتی تھی حتیٰ کہ (وسوسوں کی وجہ سے) آدمی کو پتا نہیں چلتا کہ اس نے کتنی نماز پڑھی ہے۔“
تخریج الحدیث: «324- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 69/1، 70 ح 149، ك 3 ب 1 ح 6) التمهيد 305/18، الاستذكار: 128، و أخرجه البخاري (608) من حديث مالك به، وفي رواية يحيي بن يحيي: ”للصلاة“.»
|