نماز کے مسائل नमाज़ के बारे में دوران بارش اذان کیسے کہی جائے (اور اذان کے بغیر نماز) “ जब बारिश हो रही हो तो अज़ान में क्या कहा जाए ( बिना अज़ान के नमाज़ ) ”
اور اسی سند کے ساتھ (نافع تابعی سے) روایت ہے کہ ایک ٹھنڈی اور (تیز) ہوا والی رات سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اذان دی تو فرمایا: «ألا صلوا فى الرحال» سن لو! اپنے ڈیروں (گھروں) میں نماز پڑھو، پھر فرمایا: جب بارش والی ٹھنڈی رات ہوتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مؤذن کو حکم دیتے کہ وہ کہے: «ألا صلوا فى الرحال» سن لو! اپنے ڈیروں میں نماز پڑھو۔
تخریج الحدیث: «198- متفق عليه،الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 73/1 ح 154، ك 3 ب 2 ح 10) التمهيد 270/13، الاستذكار:132، و أخرجه البخاري (666) ومسلم (697) من حديث مالك به.»
|