كتاب الأمثال عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: مثل اور کہاوت کا تذکرہ 6. باب مِنْهُ باب:۔۔۔
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کی مثال بارش کی ہے، نہیں کہا جا سکتا کہ اس کا اول بہتر ہے یا اس کا آخر“ ۱؎۔
۱- یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے، ۲- اس باب میں عمار، عبداللہ بن عمرو اور ابن عمر رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں، ۳- عبدالرحمٰن بن مہدی سے روایت ہے کہ وہ حماد بن یحییٰ الابح کی تائید و تصدیق کرتے تھے اور کہتے تھے کہ وہ ہمارے اساتذہ میں سے ہیں۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 391)، و مسند احمد (3/130، 143، 319) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح، المشكاة (6277)، الصحيحة (2286)
|