كتاب الأمثال عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: مثل اور کہاوت کا تذکرہ 5. باب مَثَلُ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ باب: پانچوں نمازوں کی مثال۔
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بھلا بتاؤ تو صحیح، اگر تم میں سے کسی کے دروازے پر نہر ہو اور وہ اس نہر میں ہر دن پانچ بار نہائے تو کیا اس کے جسم پر کچھ بھی میل کچیل رہے گا؟ صحابہ نے کہا: اس کے جسم پر تھوڑا بھی میل نہیں رہے گا۔ آپ نے فرمایا: ”یہی مثال ہے پانچوں نمازوں کی، ان نمازوں کی برکت سے اللہ تعالیٰ گناہوں کو مٹا دیتا ہے ۱؎۔
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- قتیبہ کہتے ہیں: ہم سے بکر بن مضر قرشی نے ابن الہاد کے واسطہ سے اسی طرح روایت کی ہے۔ ۳- اس باب میں جابر سے بھی روایت ہے۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/المواقیت 6 (528)، صحیح مسلم/المساجد 51 (667)، سنن النسائی/الصلاة 7 (463) (تحفة الأشراف: 4998)، و مسند احمد (2/379، 42
6- 427)، وسنن الدارمی/الصلاة 1 (1221) (صحیح)» وضاحت: ۱؎: معلوم ہوا کہ نماز کی ادائیگی سے انسان صغیرہ گناہوں سے پاک و صاف ہوتا رہتا ہے، لیکن اس کے لیے شرط یہ ہے کہ سنت کے مطابق نماز ادا کی جائے، اور نماز کو نماز سمجھ کر پڑھا جائے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح، الإرواء (15)
|