كتاب الطلاق واللعان عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: طلاق اور لعان کے احکام و مسائل 14. باب مَا جَاءَ لاَ تَسْأَلُ الْمَرْأَةُ طَلاَقَ أُخْتِهَا باب: عورت اپنی سوکن کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے۔
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورت اپنی سوکن کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے کہ جو اس کے برتن میں ہے اُسے اپنے میں انڈیل لے“۔
۱- ابوہریرہ کی حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں ام سلمہ سے بھی روایت ہے۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/البیوع 58 (2140)، صحیح مسلم/النکاح 6 (1413/52)، سنن النسائی/النکاح 20 (3241)، والبیوع 16 (4496)، و19 (4506)، و21 (4510)، مسند احمد (2/238)، (تحفة الأشراف: 13123) (صحیح) وأخرجہ کل من: صحیح البخاری/الشروط 8 (2723)، والنکاح 53 (5152)، والقدر 4 (6601)، صحیح مسلم/النکاح (المصدر المذکور)، مسند احمد (2/274، 311، 394، 410، 487، 489، 508، 516) من غیر ہذا الوجہ و بزیادة في السیاق۔وانظر أیضا حدیث رقم 1134، وکذا مایأتي برقم: 1222، و 130»
قال الشيخ الألباني: صحيح، صحيح أبي داود (1891)
|