كتاب الإيمان وشرائعه کتاب: ایمان اور ارکان ایمان 30. بَابُ: الْفِرَارُ بِالدِّينِ مِنْ الْفِتَنِ باب: دین بچانے کے لیے فتنوں سے بھاگنے اور دور رہنے کا بیان۔
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ زمانہ قریب ہے جب مسلمان کا بہترین مال بکریاں ہوں گی، جنہیں لے کر وہ پہاڑوں کی چوٹیوں اور بارش ہونے کی جگہوں میں چلا جائے گا، وہ اس طرح فتنوں سے اپنے دین کو بچائے گا“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الإیمان 12 (19)، بدء الخلق 15 (3300)، المناقب 25 (3600)، الرقاق 34 (6495)، سنن ابی داود/الفتن 14(4267)، سنن ابن ماجہ/الفتن 13 (3980)، (تحفة الأشراف: 4103)، موطا امام مالک/الاستئذان 6 (16)، مسند احمد (3/6، 30، 43، 53) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|