كتاب الإيمان وشرائعه کتاب: ایمان اور ارکان ایمان 11. بَابُ: أَىُّ الإِسْلاَمِ أَفْضَلُ باب: کون سا اسلام سب سے بہتر ہے؟
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کون سا اسلام بہتر ہے؟ آپ نے فرمایا: ”جس کی زبان اور جس کے ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں“ ۲؎۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الإیمان 5 (11)، صحیح مسلم/الإیمان 14 (42)، سنن الترمذی/القیامة 52 (2504)، (تحفة الأشراف: 9041) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی: ”کون سا مسلمان سب سے اچھا ہے؟“ یا ”اسلام والا کون آدمی سب سے اچھا ہے“۔ ۲؎: یہ کئی بار گزر چکا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر سائل کے اپنے خاص احوال، یا سوال کے خاص تناظر میں اسی کے حساب سے جواب دیا کرتے تھے، کسی کے لیے کسی عمل پر تنبیہ مقصود تھی تو کسی کے لیے کسی اور عمل کی۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|