كتاب الإيمان وشرائعه کتاب: ایمان اور ارکان ایمان 22. بَابُ: قِيَامُ لَيْلَةِ الْقَدْرِ باب: شب قدر میں تہجد پڑھنے کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے رمضان میں ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے نماز تہجد پڑھی تو اس کے گزرے ہوئے تمام گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔ اور جس نے ایمان کے ساتھ ثواب کی نیت سے شب قدر میں قیام کیا، اس کے بھی گزرے ہوئے تمام گناہ معاف کر دیے جائیں گے“۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 2208 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|