كتاب الإيمان وشرائعه کتاب: ایمان اور ارکان ایمان 27. بَابُ: الْحَيَائِ باب: شرم و حیا۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک شخص کے پاس سے گزر ہوا، جو اپنے بھائی کو شرم و حیاء کے بارے میں نصیحت کر رہا تھا، آپ نے فرمایا: ”اس کو چھوڑ دو، (یعنی اس کو یہ نصیحت کرنی چھوڑ دو) شرم و حیاء تو ایمان میں داخل ہے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الإیمان 16 (24)، الأدب77(6118)، سنن ابی داود/الأدب 7 (4795)، صحیح مسلم/الإیمان 12 (36)، سنن الترمذی/الإیمان 7 (2615)، سنن ابن ماجہ/المقدمة 9 (58)، (تحفة الأشراف: 6913)، موطا امام مالک/حسن الخلق 2 (10)، مسند احمد (2/56، 147) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|