كتاب الإيمان وشرائعه کتاب: ایمان اور ارکان ایمان 1. بَابُ: ذِكْرِ أَفْضَلِ الأَعْمَالِ باب: سب سے بہتر عمل کا بیان۔
عبداللہ بن حبشی خثعمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: کون سا عمل سب سے بہتر ہے؟ آپ نے فرمایا: ”ایسا ایمان جس میں کوئی شک نہ ہو، اور ایسا جہاد جس میں چوری نہ ہو، اور حج مبرور“۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 2527 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: مقبول حج جس کی نشانی یہ ہے کہ اس کے بعد گناہوں سے بچا جائے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|