كتاب الفرع والعتيرة کتاب: فرع و عتیرہ کے احکام و مسائل 11. بَابُ: الذُّبَابِ يَقَعُ فِي الإِنَاءِ باب: برتن میں گر جانے والی مکھی کے حکم کا بیان۔
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کے برتن میں مکھی گر جائے تو اسے اچھی طرح ڈبو دو (پھر اسے نکال کر پھینک دو)“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ/الطب 31 (3504)، (تحفة الأشراف: 4426) مسند احمد (3/24، 67) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|