جُمَّاعُ أَبْوَابِ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ وَمَا فِيهَا مِنَ السُّنَنِ نماز فجر سے پہلے کی دو رکعات (سنّت) اور ان میں مذکورہ سنّتوں کے ابواب کا مجموعہ 702. (479) بَابُ اسْتِحْبَابِ قِرَاءَةِ (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) وَ (قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ) فِي الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ نماز فجر سے پہلے کی دو رکعتوں میں «قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ» اور «قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ» پڑھنا مستحب ہے
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر سے پہلے چار رکعات سنّت پڑھتے تھے - اور نماز عصر سے پہلے دو رکعات پڑھتے تھے، انہیں کبھی نہیں چھوڑتے تھے - نیز یہ بھی بیان کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ”وہ بہترین سورتیں جو فجر سے پہلے کی دو رکعات میں پڑھی جاتی ہیں «قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ» اور «قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ» ہیں۔“
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|