كِتَاب الزُّهْدِ وَالرَّقَائِقِ زہد اور رقت انگیز باتیں 15. باب مُنَاوَلَةِ الأَكْبَرِ: باب: کوئی چیز بڑے کو دینے کے بیان میں۔
نافع سے روایت ہے، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "میں نے خواب میں دیکھا کہ میں مسواک کررہا ہوں، دو آدمیوں نے مجھے اپنی اپنی جانب کھینچا، ان میں سے ایک دوسرے سے بڑا تھا، میں نے مسواک چھوٹے کو پکڑا دی تو مجھ سے کہا گیا: بڑے کو دیں، چنانچہ میں نے وہ بڑے کے حوالے کردی۔"
|