نمبر | آیات | تفسیر |
51 |
بے شک متقی لوگ امن والی جگہ میں ہوں گے۔ | |
52 |
باغوں اور چشموں میں۔ | |
53 |
وہ باریک ریشم اور گاڑھے ریشم کا لباس پہنیں گے، اس حال میں کہ آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے۔ | |
54 |
اسی طرح ہو گا اور ہم ان کا نکاح سفید جسم، سیاہ آنکھوں والی عورتوں سے کر دیںگے، جو بڑی آنکھوں والی ہیں۔ | |
55 |
وہ اس میں ہر پھل بے خوف ہو کر منگوا رہے ہوں گے۔ | |
56 |
وہ اس میں موت کا مزہ نہیں چکھیں گے، مگر وہ موت جو پہلی تھی اور وہ انھیں بھڑکتی آگ کے عذاب سے بچائے گا۔ | |
57 |
تیرے رب کی طرف سے فضل کی وجہ سے، یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔ | |
58 |
سو حقیقت یہی ہے کہ ہم نے اسے تیری زبان میں آسان کر دیا، تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔ | |
59 |
پس انتظار کر،بے شک وہ بھی انتظار کرنے والے ہیں۔ |