تفسیر احسن البیان

سورة الدخان
كَذَلِكَ وَزَوَّجْنَاهُمْ بِحُورٍ عِينٍ[54]
یہ اسی طرح ہے (1) اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے ان کا نکاح کردیں گے (2)۔[54]
تفسیر احسن البیان
54۔ 2 حُورَاَءُ اس لئے کہا جاتا ہے کہ نظریں ان کے حسن و جمال کو دیکھ کر حیرت زدہ ہوجائیں گی کشادہ چشم جیسے ہرن کی آنکھیں ہوتی ہیں۔ ہم پہلے وضاحت کر آئے ہیں کہ ہر جنتی کو کم ازکم دو حوریں ضرور ملیں گی، جو حسن جمال کے اعتبار سے چندے آفتاب و ماہتاب ہوں گی۔ البتہ ترمذی کی ایک روایت سے معلوم ہوتا ہے، جسے صحیح کہا گیا ہے، کہ شہید کو خصوصی طور پر 72 حوریں ملیں گی۔