تفسیر القرآن الکریم

سورة الدخان
يَلْبَسُونَ مِنْ سُنْدُسٍ وَإِسْتَبْرَقٍ مُتَقَابِلِينَ[53]
وہ باریک ریشم اور گاڑھے ریشم کا لباس پہنیں گے، اس حال میں کہ آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے۔[53]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 53) يَّلْبَسُوْنَ مِنْ سُنْدُسٍ وَّ اِسْتَبْرَقٍ مُّتَقٰبِلِيْنَ: سُنْدُسٍ باریک ریشمی کپڑا۔ اِسْتَبْرَقٍ گاڑھے دبیز ریشم کا کپڑا۔ مُتَقٰبِلِيْنَ آمنے سامنے، کسی کی پشت دوسرے کی طرف نہیں ہو گی۔