عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ سے جو بھی چیزیں مانگی گئی ہیں ان میں اللہ کو سب سے زیادہ پسند یہ ہے کہ اس سے عافیت (دنیا و آخرت کی مصیبتوں سے نجات) مانگی جائے“۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث غریب ہے، ۲- اور ہم اسے صرف عبدالرحمٰن بن ابوبکر ملیکی کی روایت سے جانتے ہیں، (اور یہ ضعیف ہیں)۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 8504) (ضعیف) (سند میں ”عبد الرحمن بن ابی بکر ملیکی“ ضعیف ہیں)»
قال الشيخ زبير على زئي: (3515) إسناده ضعيف / يأتي:3548 مطولاً عبدالرحمن أبى بكر المليكي: ضعيف (تقدم:2879) وللحديث شواهد ضعيفة عند ابن ماجه (3851) وغيره