مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3251
3251. حضرت انس بن مالک ؓسے روایت ہے، وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”جنت میں ایک درخت اتنا بڑا ہے کہ اگر سوار اس کے سائے میں سو برس تک چلتا رہے تب بھی اسے طے نہ کرسکے گا۔“ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3251]
حدیث حاشیہ:
سورۃ واقعہ میں اللہ پاک نے جنت کے سائے کے بارے میں فرمایا وظل ممدود (الواقعة: 30)
یعنی وہاں درختوں کا سایہ دور دراز تک پھیلا ہوگا۔
یا اللہ ہم سب اس کتاب کے قدر دانوں کو جنت کا وہ سایہ عطا فرمائیو۔
احادیث و آیات سے روز روشن کی طرح واضح ہے کہ جنت ایک مجسم حقیقت کا نام ہے جو لوگ جنت کو محض خواب و خیال کی حد تک مانتے ہیں وہ خطرناک غلطی میں مبتلا ہیں۔
ایسے غلط خیال والوں کے لیے اگر جنت محض ایک خواب و ناقابل تعبیر ہی بن کر رہ جائے تو عجب نہیں ہے۔
اللهم لا تجعلنا منهم آمین۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3251