الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6752
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ قریشی مشرک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے وہ آپ سے تقدیر کے مسئلہ پر جھگڑتے تھے، چنانچہ یہ آیات اتریں۔"جس دن وہ جہنم میں اوندھے منہ گھسیٹے جائیں گے،(کہا جائے گا)دوزخ کے عذاب سے دو چارہو، بے شک ہم نے ہر چیز کو اندازہ سے بنایا ہے۔"قمرآیت نمبر48۔49) [صحيح مسلم، حديث نمبر:6752]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس آیت مبارکہ سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے ہر چیز ایک خاص انداز سے بنائی ہے اور اس نے ہر چیز کے لیے ایک وقت مقررہ،
معین ٹھہرا دیا ہے اور اس کو مہلت دیتا ہے تاکہ وہ اپنی غایت اور انتہا کو پہنچ جائے،
قوموں کے ساتھ بھی اس کا معاملہ اسی اصول کے مطابق ہے،
کوئی قوم سرکشی کی راہ اختیار کرتی ہے تو وہ اس کو فورا نہیں پکڑتا،
بلکہ اس کو اتنی مہلت دیتا ہے کہ وہ اپنی خیروشر کی تمام صلاحتیں اجاگر کر سکے،
تاکہ اس پر حجت پوری ہو جائے اور قیامت کے دن کوئی بہانہ نہ پیش کر سکے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6752