ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شغار سے منع فرمایا ہے عبیداللہ (جو اس حدیث کے راویوں میں سے ایک راوی ہیں) کہتے ہیں: شغار یہ تھا کہ آدمی اپنی بیٹی کی شادی دوسرے سے اس شرط پر کرتا تھا کہ دوسرا اپنی بہن کی شادی اس کے ساتھ کر دے (بغیر کسی مہر کے)۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/النکاح 7 (1416)، سنن ابن ماجہ/النکاح 16 (1884)، (تحفة الأشراف: 13796)، مسند احمد (2/286، 439، 496) (صحیح)»