سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب امام سلام پھیرے تو تم اس کے سلام کا جواب دو“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الصلاة 190 (1001)، (تحفة الأشراف: 4597) (ضعیف)» (اس حدیث کی سند میں ابوبکر الہذلی متروک ہیں، نیز حسن بصری کا سماع سمرہ رضی اللہ عنہ سے حدیث عقیقہ کے سوا ثابت نہیں ہے)