ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جب امام «سمع الله لمن حمده» کہے تو تم «اللهم ربنا ولك الحمد» کہو“۔
It was narrated from Abu Sa’eed Al-Khudri that he heard the Messenger of Allah (ﷺ) say:
“When the Imam says: ‘Sami’ Allahu liman hamidah (Allah hears those who praise Him),’ say: ‘Allahumma, Rabbana wa lakal-hamd (O Allah! O our Lord! To You is the praise).’”
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث877
اردو حاشہ: فائدہ: تسمیع (سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ) تمحید (رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ) اور دیگر دعاؤں میں منفرد امام اور مقتدی سب ہی شریک ہوں۔ احادیث کے عموم کا یہی تقاضا ہے۔ امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ، مالک، عطاء، ابو داؤد، ابو بردہ، محمد بن سیرین، اسحاق اورداؤد رحمۃ اللہ علیہ کا میلان اسی طرف ہے۔ تفصیل کےلئے دیکھئے۔ (نیل الاوطار، باب ما یقول فی رفعه من الرکوع وبعد انتصابه، ۔ 279/2) جبکہ کچھ لوگ دوسری طرف بھی گئے ہیں۔ جیسے کہ امام شعبی رحمۃ اللہ علیہ کا یہ قول بیان ہوا ہے۔ لیکن پہلی صورت ہی راجح ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 877