ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلی نماز کو نہیں توڑتی، اس لیے کہ وہ گھر کے سامانوں میں سے ایک سامان ہے“۱؎۔
وضاحت: ۱؎: عبیداللہ بن عبدالمجید کی کنیت ”ابوبکر“ نہیں بلکہ ”ابوعلی“ ہے، ابوبکر ان کے بھائی ہیں (ملاحظہ ہو: تہذیب الکمال)
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 14964، ومصباح الزجاجة: 153) (ضعیف)» (سند میں عبدالرحمن بن أبی الزناد ضعیف اور مضطرب الحدیث ہیں، لیکن سنن کبری بیہقی میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے موقوفا یہ صحیح ہے، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: 1512)
It was narrated from Abu Hurairah that:
The Messenger of Allah said: "Cats do not invalidate the prayer, because they are one of the things that are useful in the house."