جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ضب (گوہ) کو حرام نہیں کیا، لیکن آپ نے اسے ناپسند فرمایا، اور وہ عام چرواہوں کا کھانا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے ذریعہ متعدد بہت سارے لوگوں کو فائدہ دیتا ہے، اور وہ اگر میرے پاس ہوتی تو اسے میں ضرور کھاتا۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 2273، ومصباح الزجاجة: 1113) (ضعیف)» (سند میں قتادہ اور سلیمان بن قیس کے درمیان انقطاع ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف سعيد بن أبي عروبة و قتادة عنعنا و روي الإمام مسلم (1950) بالسند صحيح عن أبي الزبير قال: ”سألت جابرًا عن الضب فقال: لا تطعموه،و قذره،و قال قال عمر بن الخطاب: إن النبي ﷺ لم يحرّمه،إن اللّٰه عز وجل ينفع به غير واحد،فإنما طعام عامة الرعاء منه و لو كان عندي طعمته‘‘ و ھذا يغني عنه انوار الصحيفه، صفحه نمبر 492