سنن ابن ماجه: کتب/ابواب
احادیث
رواۃ الحدیث
سوانح حیات امام ابن ماجہ رحمہ اللہ کتاب سنن ابن ماجه تفصیلات
کتاب: دیت (خون بہا) کے احکام و مسائل
The Chapters on Blood Money
18. بَابُ : دِيَةِ الأَصَابِعِ
18. باب: انگلیوں کی دیت کا بیان۔
Chapter: The Compensatory Money For Fingers
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” (دیت کے معاملہ میں) سب انگلیاں برابر ہیں“ ۔
Report Error
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الدیات 20 (4556، 4557)، سنن النسائی/القسامة 38 (4847)، (تحفة الأشراف: 9030) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
● سنن النسائى الصغرى 4848 عبد الله بن قيس في الأصابع عشر عشر ● سنن النسائى الصغرى 4849 عبد الله بن قيس الأصابع سواء عشرا ● سنن النسائى الصغرى 4850 عبد الله بن قيس الأصابع سواء عشرا عشرا من الإبل ● سنن أبي داود 4557 عبد الله بن قيس الأصابع سواء قلت عشر عشر قال نعم ● سنن أبي داود 4556 عبد الله بن قيس الأصابع سواء عشر عشر من الإبل ● سنن ابن ماجه 2654 عبد الله بن قيس الأصابع سواء
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 2654 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2654
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) اگر کوئی کسی کی ایک انگلی کاٹ دے تو اس کا جرمانہ دس اونٹ ہیں۔ (2) ایک سے زیادہ انگلیاں کٹ جانے کی صورت میں ہرانگلی کا جرمانہ دس دس اونٹ ہوگا۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2654
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4556
´اعضاء کی دیت کا بیان۔` ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” انگلیاں سب برابر ہیں، ان کی دیت دس دس اونٹ ہیں۔“ [سنن ابي داود/كتاب الديات /حدیث: 4556]
فوائد ومسائل: انگلیاں ہاتھ کی ہوں یا پاؤں کی انگھوٹھا، چنگلیا وغیرہ سبھی برابر ہیں، ہر ایک میں دس دس اونٹ دیت ہیں۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4556