عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے اگر کوئی ایسا کام کرے جس سے حد لازم آئے، اور اسے اس کی سزا مل جائے، تو یہی اس کا کفارہ ہے، ورنہ اس کا معاملہ اللہ کے حوالے ہے“۔
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2603
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) جرم پر دنیا میں اسلامی مل جانے سے وہ گناہ معاف ہو جاتا ہے۔
(2) ممکن ہے ایک آدمی مجرم ہو لیکن کسی کو اس کےجرم کا علم نہ ہو سکے یا عدالت میں اس پر جرم ثابت نہ ہو سکے تو اس شخص کے گناہ کی معافی یقنی نہیں۔
(3) معاملہ اللہ کے سپر ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ممکن ہے توبہ کی وجہ سے یا کسی بڑی نیکی کی وجہ سےاس کا یہ گناہ معاف ہوجائے اور اس طرح وہ آخرت کی سزا سے بچ جائے۔ اوریہ بھی ممکن ہےکہ اسے قبر میں یا میدان حشرمیں یا جہنم کی سزا برداشت کرنی پڑے اور اس کے بعد اسے معافی ملے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2603