620. (387) بَابُ الْجَمْعِ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ فِي وَقْتِ الْعَصْرِ، وَبَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ فِي وَقْتِ الْعِشَاءِ
620. نماز ظہر اور عصر کو عصر کے وقت میں اور نماز مغرب اور عشاء کو عشاء کے وقت میں جمع کرنے کا بیان
جناب ابن شہاب، سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے علی بن حسین کی حدیث کی طرح روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب دن کے وقت جلدی سفر کرنا ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز ظہر اور عصر کو جمع کر لیتے، اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت سفر کرنے کا ارادہ کرتے تو نماز مغرب اور عشاء کو جمع کر کے ادا کر لیتے - آپ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی نماز کو عصر کے پہلے وقت تک مؤخر کر لیتے پھر دونوں کو جمع کر لیتے، اور مغرب کی نمازکو مئوخرکر کے شفق غائب ہونے پر مغرب و عشاء کو جمع کر کے اداکر لیتے۔