سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کھڑا ہوا اور اُس نے پوچھا، کیا ہم میں سے کوئی شخص ایک کپڑے میں نماز پڑھ لے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم میں سے ہر شخص کے پاس دو کپڑے ہیں؟“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے سائل سے کہا کہ کیا تم ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو جانتے ہو؟ کیونکہ وہ ایک ہی کپڑے میں نماز پڑھ لیتے ہیں حالانکہ (ان کے دیگر) کپڑے کُھونٹی پر لٹکے ہوتے ہیں۔“ یہ سعید بن عبدالرحمٰن کی حدیث ہے۔