جناب سماک سے روایت ہے کہ اُنہوں نے سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح کی نماز پڑھ لیتے تھے تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیا کرتے تھے؟ اُنہوں نے فرمایا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز پڑھ لیتے تو سورج طلوع ہونے تک اپنی جائے نماز ہی میں بیٹھے رہتے تھے۔ یہ بندار کی حدیث کے الفاظ ہیں۔