سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: ”ہر نماز کے بعد معوذات «قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ، قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ» [ سورة الإخلاص، سورة الفلق، سورة الناس ] پڑھو۔“ جناب حسن بن محمد نے «لي» (مجھے فرمایا) کے الفاظ روایت نہیں کیے۔