سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز سے سلام پھیرتے تو آپ تھوڑی سی دیر بیٹھنے کے بعد کھڑے ہو جاتے۔ امام زہری کہتے ہیں کہ ہمارے خیال میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ کام اس لئے کرتے تھے تاکہ عورتیں کسی مرد کے نکلنے سے پہلے چلی جائیں۔ والله اعلم۔ جناب یحییٰ بن حکیم کی روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بہت تھوڑی دیر ٹھہرتے تھے۔