سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں سب سے زیادہ ہلکی مگر مکمّل نماز پڑھاتے تھے - سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نمازیں ادا کیں - آپ صلی اللہ علیہ وسلم سلام پھیرتے ہی اُٹھ کر چلے جاتے تھے - پھر میں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ نمازیں ادا کیں تو وہ جب سلام پھیرتے تو اپنی جگہ سے اُچھل کر کھڑے ہو جاتے گویا کہ وہ گرم پتھر سے اُٹھے ہوں - جناب علی بن عبدالرحمان نے یہ الفاظ بیان نہیں کیے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں سب سے ہلکی اور مختصر نماز پڑھاتے تھے۔ امام ابوبکر رحمه ﷲ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث غریب ہے، اسے عبداﷲ بن فروخ کے سوا کوئی راوی بیان نہیں کرتا۔