ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بیٹھتے تھے تو اپنے ہاتھ سے احتباء کرتے تھے ۱؎۔ ابوداؤد کہتے ہیں: عبداللہ بن ابراہیم ایک ایسے شیخ ہیں جو منکر الحدیث ہیں۔
وضاحت: ۱؎: سرین زمین پر لگا کر دونوں پاؤں کھڑے کر کے اور دونوں ہاتھوں سے پاؤں پر حلقہ بنا کر بیٹھنے کو احتباء کہتے ہیں۔
Narrated Abu Saeed al-Khudri: When the Messenger of Allah ﷺ sat, he had his knees drawn up supported by his hands. Abu Dawud said: 'And Allah bin Ibrahim was an old man and his traditions were rejected.
USC-MSA web (English) Reference: Book 42 , Number 4828
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف جدًا ترمذي في الشمائل (128) إسحاق بن محمد الأنصاري مجهول (تق: 383) وتفرد عنه عبد اللّٰه بن إبراهيم الغفاري وھو متروك متهم بوضع الحديث(انظر التقريب: 3199) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 169