موطا امام مالك رواية يحييٰ کل احادیث 1852 :حدیث نمبر

موطا امام مالك رواية يحييٰ
کتاب: طہارت کے بیان میں
2. بَابُ وُضُوءِ النَّائِمِ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ
2. جو کوئی سو کر نماز کے لیے اٹھے اس کے وضو کا بیان
حدیث نمبر: 38
Save to word اعراب
وحدثني، عن مالك، عن زيد بن اسلم،" ان تفسير هذه الآية: يايها الذين آمنوا إذا قمتم إلى الصلاة فاغسلوا وجوهكم وايديكم إلى المرافق وامسحوا برءوسكم وارجلكم إلى الكعبين سورة المائدة آية 6: ان ذلك إذا قمتم من المضاجع، يعني النوم" وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ،" أَنَّ تَفْسِيرَ هَذِهِ الْآيَةِ: يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلاةِ فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ إِلَى الْمَرَافِقِ وَامْسَحُوا بِرُءُوسِكُمْ وَأَرْجُلَكُمْ إِلَى الْكَعْبَيْنِ سورة المائدة آية 6: أَنَّ ذَلِكَ إِذَا قُمْتُمْ مِنَ الْمَضَاجِعِ، يَعْنِي النَّوْمَ"
حضرت زید بن اسلم نے فرمایا کہ جو اللہ جل جلالہُ نے فرمایا کہ جب اٹھو تم نماز کے لیے تو دھوؤ منہ اپنا، اور ہاتھ اپنے کہنیوں تک، اور مسح کرو سروں پر، اور دھوؤ پاؤں اپنے ٹخنوں تک۔ اس سے یہ غرض ہے کہ جب اٹھو نماز کے لیے سو کر۔

تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، وأخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 38، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 578، والدارقطني فى «سننه» برقم: 90، 91، شركة الحروف نمبر: 35، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 10ب» شیخ سلیم ہلالی اور شیخ احمد علی سلیمان نے اس روایت کو صحیح قرار دیا ہے۔

موطا امام مالك رواية يحييٰ کی حدیث نمبر 38 کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافظ ابو سمیعہ محمود تبسم، فوائد، موطا امام مالک : 38  
فائدہ:
.... زید بن اسلم رحمہ اللہ کی یہ تفسیر صرف ایک پہلو کے اعتبار سے ہے، جبکہ تمام دلائل شرعیہ کو سامنے رکھ کر جمہور مفسرین اس کا یہ مفہوم بیان کرتے ہیں:
«إِذَا أَرَدْتُمُ الْقِيَامَ مُحْدِتين»
یعنی جب تم بے وضو ہو اور نماز کی طرف کھڑے ہونے کا ارادہ کرو تو وضو کر لو۔
بہر حال امام مالک رحمہ اللہ اس روایت سے بھی نیند کا ناقضِ وضو ہونا ثابت کر رہے ہیں۔
   موطا امام مالک از ابو سمیعہ محمود تبسم، حدیث/صفحہ نمبر: 38   

حدیث نمبر: 38B
Save to word اعراب
قال يحيى: قال مالك: الامر عندنا انه لا يتوضا من رعاف، ولا من دم، ولا من قيح يسيل من الجسد، ولا يتوضا إلا من حدث يخرج من ذكر، او دبر او نومقَالَ يَحْيَى: قَالَ مَالِك: الْأَمْرُ عِنْدَنَا أَنَّهُ لَا يَتَوَضَّأُ مِنْ رُعَافٍ، وَلَا مِنْ دَمٍ، وَلَا مِنْ قَيْحٍ يَسِيلُ مِنَ الْجَسَدِ، وَلَا يَتَوَضَّأُ إِلَّا مِنْ حَدَثٍ يَخْرُجُ مِنْ ذَكَرٍ، أَوْ دُبُرٍ أَوْ نَوْمٍ
امام مالک رحمہ نے فرمایا کہ ہمارے نزدیک نکسیر پھوٹنے یا خون نکلنے یا پیپ بہنے سے وضو لازم نہیں آتا، بلکہ وضو نہ کرے، مگر اس گندگی سے جو دبر یا ذکر سے نکلے یا سو جائے۔

تخریج الحدیث: «شركة الحروف نمبر: 35، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 11»

موطا امام مالك رواية يحييٰ کی حدیث نمبر 38B کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافظ ابو سمیعہ محمود تبسم، فوائد، موطا امام مالک : 38  
فائدہ:
.... جس طرح دونوں شرم گاہوں سے بول و براز، مذی، ودی، ہوا یا خون خارج ہونے سے اور نیند سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، اسی طرح غسل کو واجب کر دینے والی اشیاء مثلاً اجماع اور احتلام وغیرہ سے بھی وضو ٹوٹ جاتا ہے، نیز اونٹ کا گوشت کھانے سے اور کسی بھی شرمگاہ کو ہاتھ لگنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
[مسلم: 360، ابو داؤد: 181، ترمذي: 82، ابن ماجه 481، مسند احمد: 223/2]
محض شک سے، آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے یا پینے سے، قہقہے سے، شلوار کے ٹخنوں سے نیچے ہو جانے سے اور کسی گناہ کے ارتکاب سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
یہ حدیث ہے کہ ایک آدمی کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کپڑا لٹکا کر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تو اس کو وضو کرنے کا حکم دیا۔ [ابو داود: 638]
اس حدیث کی سند کو حافظ زبیر علی زئی نے حسن قرار دیا ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ مسبلِ ازار اپنا وضو اور نماز لوٹائے گا۔
   موطا امام مالک از ابو سمیعہ محمود تبسم، حدیث/صفحہ نمبر: 38   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.