موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الطَّهَارَةِ
کتاب: طہارت کے بیان میں
2. بَابُ وُضُوءِ النَّائِمِ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ
جو کوئی سو کر نماز کے لیے اٹھے اس کے وضو کا بیان
قَالَ يَحْيَى: قَالَ مَالِك: الْأَمْرُ عِنْدَنَا أَنَّهُ لَا يَتَوَضَّأُ مِنْ رُعَافٍ، وَلَا مِنْ دَمٍ، وَلَا مِنْ قَيْحٍ يَسِيلُ مِنَ الْجَسَدِ، وَلَا يَتَوَضَّأُ إِلَّا مِنْ حَدَثٍ يَخْرُجُ مِنْ ذَكَرٍ، أَوْ دُبُرٍ أَوْ نَوْمٍ
امام مالک رحمہ نے فرمایا کہ ہمارے نزدیک نکسیر پھوٹنے یا خون نکلنے یا پیپ بہنے سے وضو لازم نہیں آتا، بلکہ وضو نہ کرے، مگر اس گندگی سے جو دبر یا ذکر سے نکلے یا سو جائے۔
تخریج الحدیث: «شركة الحروف نمبر: 35، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 11»
موطا امام مالك رواية يحييٰ کی حدیث نمبر 38B کے فوائد و مسائل
الشيخ حافظ ابو سمیعہ محمود تبسم، فوائد، موطا امام مالک : 38
فائدہ:
.... جس طرح دونوں شرم گاہوں سے بول و براز، مذی، ودی، ہوا یا خون خارج ہونے سے اور نیند سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، اسی طرح غسل کو واجب کر دینے والی اشیاء مثلاً اجماع اور احتلام وغیرہ سے بھی وضو ٹوٹ جاتا ہے، نیز اونٹ کا گوشت کھانے سے اور کسی بھی شرمگاہ کو ہاتھ لگنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
[مسلم: 360، ابو داؤد: 181، ترمذي: 82، ابن ماجه 481، مسند احمد: 223/2]
محض شک سے، آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے یا پینے سے، قہقہے سے، شلوار کے ٹخنوں سے نیچے ہو جانے سے اور کسی گناہ کے ارتکاب سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
یہ حدیث ہے کہ ایک آدمی کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کپڑا لٹکا کر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تو اس کو وضو کرنے کا حکم دیا۔ [ابو داود: 638]
اس حدیث کی سند کو حافظ زبیر علی زئی نے حسن قرار دیا ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ مسبلِ ازار اپنا وضو اور نماز لوٹائے گا۔
موطا امام مالک از ابو سمیعہ محمود تبسم، حدیث/صفحہ نمبر: 38