سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: جب خون آئے تو نماز نہ پڑھے، یہاں تک کہ سفید قَصّہ نہ دیکھ لے، اس کے بعد غسل کرے اور نماز پڑھے۔
وضاحت: (تشریح احادیث 885 سے 887) «قَصَّه» کا مطلب ہے روئی یا کپڑا لگانے پر بلا دھبے کے صاف نکلے تب پاک سمجھی جائے گی۔
تخریج الحدیث: «إسناده حسن من أجل سليمان بن موسى، [مكتبه الشامله نمبر: 891]» سلیمان بن موسیٰ کی وجہ سے اس کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [بيهقي 336/1، 337]، [معرفة السنن والآثار 2184]، [موطا الإمام مالك 99]، [مصنف عبدالرزاق 11559]۔ نیز دیکھئے: [فتح الباري 420/1]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن من أجل سليمان بن موسى