سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے مجھ سے بیان کیا کہ لوگ «الماء من الماء» کا جو فتویٰ دیتے ہیں، یہ رخصت تھی جو رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے اول اسلام میں مرحمت فرمائی تھی، پھر بعد میں آپ نے غسل کیا۔
وضاحت: (تشریح حدیث 782) خلاصۂ کلام یہ کہ احتلام کی صورت میں اور جماع کرتے وقت صرف عضو مخصوص داخل کرنے سے ہی غسل واجب ہو جاتا ہے، جیسا کہ اگلے باب میں آرہا ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 787]» یہ حدیث و سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداود 215]، [ترمذي 110]، [ابن ماجه 609]۔ نیز دیکھئے پچھلی حدیث کے حوالہ جات۔