سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانی پانی سے ہے۔“
وضاحت: (تشریح حدیث 780) یعنی غسل منی نکلنے پر واجب ہوتا ہے، اس حدیث کو علماء نے احتلام پر محمول کیا ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده ليس بذاك ولكن الحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 785]» اس حدیث کی سند میں کلام ہے، لیکن حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [صحيح ابن حبان 1173]، [موارد الظمآن 228]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ليس بذاك ولكن الحديث صحيح