Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سنن دارمي
من كتاب فضائل القرآن
قرآن کے فضائل
21. باب في فَضْلِ يس:
سورہ یس کی فضیلت
حدیث نمبر: 3450
حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ شُجَاعٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنِي زِيَادُ بْنُ خَيْثَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "مَنْ قَرَأَ يس فِي صَدْرِ النَّهَارِ، قُضِيَتْ حَوَائِجُهُ".
عطاء بن ابی رباح نے کہا: مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص دن کے شروع میں سورہ یس پڑھے اس کی ساری حاجات پوری ہوں گی۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف مرسل، [مكتبه الشامله نمبر: 3461]»
یہ روایت ضعیف و مرسل ہے، دوسری اسانید بھی ضعف سے خالی نہیں ہیں۔ دیکھئے: [البيهقي فى شعب الإيمان 2463، 2464]، [أبويعلی 6224]، [ابن حبان 2574]، و [السيوطي فى الدر المنثور 257/5]

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف مرسل